International

چین بھی ایرانی تیل نہیں لے سکے گا، امریکا

چین بھی ایرانی تیل نہیں لے سکے گا، امریکا

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کی بندش سے چین بھی ایرانی تیل حاصل نہيں کرسکے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں ایرانی تیل لے جانے والے چین کے جہازوں کو روکے گا۔ امریکا کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کو آج دوسرا دن ہے۔ امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکا بندی کے بعد کوئی بھی جہاز ایرانی بندرگاہوں تک نہیں پہنچ سکا۔ امریکی سینٹ کام کےمطابق 48 گھنٹوں کے دوران کوئی بھی بحری جہاز ایرانی بندرگاہوں میں داخل نہیں ہوا یا باہر نہیں نکلا، 9 بحری جہازوں نے امریکی افواج کی طرف سے واپسی کے احکامات کی تعمیل کی۔ ادھر امریکی اخبار کے مطابق پینٹاگون آنے والے دنوں میں ہزاروں اضافی فوجی مشرق وسطیٰ میں بھیج رہا ہے۔ امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران پر معاہدے کے لیے دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے ، جنگ بندی برقرار نہیں رہتی تو اضافی حملوں یا زمینی کارروائیوں کے امکان پر غور کیا جا سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments