International

سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ایران میں نیتن یاہو کی ناکام سازش کا اعتراف

سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کا ایران میں نیتن یاہو کی ناکام سازش کا اعتراف

سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف کیا ہے کہ ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کی ہزاروں انٹرنیٹ ڈیوائسز ایران میں اسمگل کر کے ایرانیوں کو حکومت کے خلاف کھڑا کرنے کا اسرائیلی منصوبہ بدترین ناکامی سے دوچار ہوا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس میں خطاب کرتے ہوئے سابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو کی حکومت چاہتی تھی کہ ایران میں انٹرنیٹ بلیک آؤٹ کے دوران حکومت مخالف مظاہرے کرانے کے لیے ان انٹرنیٹ ڈیوائسز کو استعمال کرے۔ واضح رہے کہ ایران پہلے ہی اسرائیل پر ایسے الزام لگاتا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل کی ایک اہم شخصیت نے اس سازش کا باضابطہ اعتراف کیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments