واشنگٹن(8 مئی 2026): امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب اور کویت نے اپنے فوجی اڈوں اور فضائی حدود کے استعمال پر امریکا کے لیے عائد کی گئی پابندی اٹھا لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ان فوجی اڈوں اور فضائی حدود تک دوبارہ رسائی ملنے سے امریکا کے لیے آبنائے ہرمز میں پھنسے ہوئے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے "آپریشن پروجیکٹ فریڈم” دوبارہ شروع کرنے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ امریکی اور سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں تین روز قبل اس وقت لگائی گئی تھیں جب آپریشن پروجیکٹ فریڈم کا آغاز ہوا تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ اب بحری اور فضائی مدد کے ذریعے پھنسے ہوئے تجارتی جہازوں کی رہنمائی کے لیے اس آپریشن کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ اس آپریشن کا باقاعدہ دوبارہ آغاز کب سے ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز این بی سی نیوز نے حکام کے حوالے سے بتایا تھا کہ سعودی عرب نے واضح کیا ہے کہ وہ پرنس سلطان ایئر بیس سے امریکی طیاروں کی پرواز یا اپنی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت نہیں دے گا، اس فیصلے کے بعد متنازع منصوبے پروجیکٹ فریڈم پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا تاہم معاملہ حل نہ ہو سکا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی