ریاض (28 جون 2026): سعودی عرب کے شہر راس تنورہ میں آئل کمپنی ’آرامکو‘ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس میں سوار تمام 14 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آرامکو کا ہیلی کاپٹر اتوار کے روز راس تنورہ میں گر کر تباہ ہوا، جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام 14 افراد جان سے گئے، واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 6 بجے پیش آیا، جاں بحق ہونے والے تمام افراد سعودی شہری تھے۔ رپورٹس میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کیلیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ واضح رہے کہ جمعے کے روز آرامکو نے خلیج میں واقع اپنے راس تنورہ ٹرمینل پر خام تیل کی لوڈنگ کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا تھا، جسے ایران پر امریکا اور اسرائیل جنگ کے باعث تقریباً چار ماہ کیلیے روک دیا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع