International

سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کی منظوری: پینٹاگون

سعودی عرب کو ساڑھے تین ارب ڈالر کا اسلحہ فروخت کی منظوری: پینٹاگون

امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے تصدیق کی ہے کہ امریکی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے لیے جدید میزائلوں سمیت دوسرے اہم ہتھیاروں کے اسلحہ کی فروخت کی منظوری دی ہے۔ اس اسلحہ ڈیل کی مالیت ساڑھے تین ارب ڈالر ہے۔ اس اسلحہ ڈیل میں ایک ہزار کی تعداد میں فضا سے فضا میں مار کرنے والے جدید میزائل بھی شامل کیے گئے ہیں جبکہ 50 'اے آئی ایم -120 سی – 8 ایمرام' بھی شامل ہیں۔ اس اسلحہ کی فراہمی کی بنیادی ذمہ داری اور ٹھیکہ ایروزینا میں قائم 'آر ٹی ایکس کارپوریشن' کو دیا گیا ہے۔ اسلحہ ڈیل امریکی خارجہ پالیسی کے اہداف کو پورا کرنے اور امریکی قومی سلامتی کے مقاصد کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ کیونکہ امریکہ چاہتا ہے کہ وہ اپنے شراکت دار ملک کی سلامتی سے متعلق امور کو بہتر بنائے۔ تاکہ مملکت میں سیاسی و معاشی استحکام آگے بڑھے۔ نیز خلیج کے علاقے میں بھی سلامتی و استحکام کو برقرار رکھا جا سکے۔ واشنگٹن نے سعودی عرب کے لیے گائیڈڈ ہتھیاروں کا ایک نظام بھی مارچ میں فروخت کیا تھا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارت میں آنے کے بعد یہ سعودی عرب کے ساتھ اہم ڈیل تھی۔ یاد رہے ڈونلڈ ٹرمپ متوقع طور پر اپنے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے غیر ملکی دورے پر اسی ماہ سعودی عرب جائیں گے اور اس کے بعد قطر و متحدہ عرب امارات میں بھی رکیں گے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments