برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان بن عبدالعزيز نے کہا ہے کہ مملکت کو امریکا کے ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں۔ شہزادہ خالد بن بندر نے کہا ہے کہ ریویرا منصوبے پر اعتراض نہیں مگر فلسطینیوں کو غزہ سے نہ نکالا جائے، سعودی حکومت کا مؤقف ہے کہ غزہ میں ریویرا بنانے کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے غزہ میں ریویرا بنانا زبردست بات ہو گی، ریویرا منصوبہ غزہ سے فلسطینیوں کی منتقلی کے بغیر بنایا جائے، فلسطینیوں کی کسی بھی ملک بشمول سعودی عرب منتقلی کے ساتھ ’ریویرا‘ قبول نہیں۔ سعودی سفیر نے کہا کہ سب جانتے ہیں فلسطین کی سر زمین فلسطینیوں کی ہے، یہ ان کا علاقہ ہے، فلسطینیوں کا حق ہے کہ انہیں وہاں رہنے دیا جائے۔ شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان نے کہا کہ امریکا غزہ میں صورتِ حال تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ہم اسے خوش آمدید کہتے ہیں۔
Source: uni urdu news service
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا