مائیکروسوفٹ کمپنی کے شریک بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سعودی عرب جو عظیم کردار ادا کر رہا ہے وہ انسانیت کی علامت کی حیثیت سے مملکت کا مقام مضبوط بنا رہا ہے اور بین الاقوامی میدان میں اس کے قائدانہ کردار کا عکاس ہے۔ اس کردار میں صحت کے سیکٹر کی سپورٹ اور بچوں کے لیے انسداد پولیو فنڈ جیسے عالمی منصوبوں کے لیے رقوم کی فراہمی شامل ہے۔ اسی سلسلے میں بل گیٹس نے سعودی عرب کی مِسک فاؤنڈیشن اور بل ملنڈا فاؤنڈیشن کے درمیان تزویراتی شراکت داری کی تاسیس کا اعلان کیا۔ یہ اقدام مملکت اور خطے میں غیر منافع بخش سیکٹر میں نوجوانوں کی شرکت مضبوط بنائے گا۔ بل گیٹس نے یہ اعلان مِسک عالمی فورم کی سرگرمیوں میں شرکت کے دوران میں کیا۔ مذکورہ تزویراتی شراکت داری کا مقصد نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے تا کہ وہ تعلیم اور شہریت کے عالمی معاملات میں جدت پر مبنی حل پیش کریں۔ بل گیٹس نے نوجوانوں کی سپورٹ اور انھیں با اختیار بنانے کے حوالے سے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو بھی سراہا۔ انھوں نے "مِسک عالمی فورم 2024" منصوبے کا خصوصی ذکر کیا جو نوجوانوں کی مہارتوں کو ترقی دینے اور ان میں جدت کی روح اجاگر کرنے سے متعلق ہے۔
Source: social media
بائیڈن یوکرین کو انسانوں کے خلاف استعمال ہونے والی بارودی سرنگوں کی فراہمی پر آمادہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے نئی کابینہ کے انتخاب پر پاکستان میں تشویش
ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے
مودی گیانا پہنچے، صدر عرفان علی نے کیا استقبال
سعودی عرب کا عظیم کردار بطور انسانیت کی علامت اس کا مقام بلند کر رہا ہے : بل گیٹس
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
غزہ کی پٹی میں رہائشی علاقے میں اسرائیلی بمباری، 57 افراد ہلاک اور کم از کم 100 زخمی
حماس عہدیدار روس پہنچ گئے: رپورٹ
اسرائیلی شہری سری لنکا سے نکل آئیں ، خطرہ ہے : نیشنل سیکیورٹی کونسل اسرائیل
ایران میں مہلک شراب کے الزام میں چار افراد کو سزائے موت: عدلیہ
'شدید بمباری' کے باعث غزہ میں پولیو کے قطرے پلانے کی مہم رک گئی: عالمی ادارۂ صحت
ڈونلڈ ٹرمپ ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو، کملا ہیرس
اے آئی چیٹ بوٹ سے محبت، پراسرار میسج پر دلبرداشتہ نوجوان کی خودکشی
ترکیہ: حساس دفاعی ادارے پر دہشتگردوں کے حملے میں 4 افراد جاں بحق، 14 زخمی