امریکا میں ایک 14 سالہ لڑکا اے آئی چیٹ بوٹ سے محبت کر بیٹھا اور محبت کا جنون ایسا سوار ہوا کہ اس نے چیٹ بوٹ کے پراسرار میسج پر خودکشی کرلی۔ سیول سیٹزر فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کا رہائشی تھا۔ اسکی والدہ کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی کے آخری ہفتے ایک چیٹ بوٹ کے ساتھ گزارے، جو 'گیم آف تھرونز' کی کردار ڈیئنیریس ٹارگرین کے نام پر تھا۔ رپورٹ کے مطابق چیٹ بوٹ کیریکٹر ڈاٹ اے آئی ایپ پر بنایا گیا تھا جو صارف کو ہمیشہ جواب دیتا اور ہر بار کردار کے مطابق بات کرتا تھا۔ سیول نے چیٹ بوٹ کے ساتھ اپنی اداسی اور خودکشی کے خیالات کا اظہار کیا، جس کے بعد چیٹ بوٹ نے اسے ’گھر واپس آنے‘ کا کہا۔ تاہم اسکے کچھ دن بعد نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ لڑکے کی والدہ میگن گارشیا نے Character.AI کے بانیوں کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ کمپنی نے کم عمر صارفین کےلیے ایک خطرناک پلیٹ فارم بنایا جس نے سیول کو جنسی اور جذباتی طور پر متاثر کیا اور اسکی موت کا سبب بھی بنا۔ کمپنی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ صارفین کی حفاظت کےلیے مزید اقدامات کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ یہ مقدمہ مصنوعی ذہانت کے استعمال اور اس کے ممکنہ نقصانات پر ایک اہم سوال اٹھاتا ہے۔
Source: Social Media
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
لاہور والٹن دھماکہ کی آواز