جارج ٹاؤن/نئی دہلی، 20 نومبر: وزیر اعظم نریندر مودی سرکاری دورے پر گیانا کے جارج ٹاؤن پہنچے جہاں صدر محمد عرفان علی نے ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے سے گلے مل کر خوش آمدید کہا۔ گزشتہ 56 سالوں میں کسی ہندستانی وزیر اعظم کا گیانا کا یہ پہلا دورہ ہے۔ گیانا کے وقت کے مطابق منگل کی دیر رات ہوائی اڈے پر پہنچنے پر مسٹر مودی کا رسمی استقبال کیا گیا اور انہیں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ دورے کے دوران مسٹر مودی مسٹر علی کے ساتھ بات چیت کریں گے، گیاناکے دیگر سینئر لیڈروں سے ملاقات کریں گے اور گیاناپارلیمنٹ اور این آر آئیز کے ایک اجتماع سے خطاب کریں گے۔ مسٹر مودی جارج ٹاؤن، گیانا میں ہونے والی دوسری کریکام-انڈیا سمٹ میں بھی شرکت کریں گے اور خطے کے ساتھ ہندستان کی دیرینہ دوستی کو مزید بڑھانے کے لیے کریکام کے رکن ممالک کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس سے قبل 2023 میں، صدر علی مدھیہ پردیش کے اندور میں 17 ویں پرواسی بھارتیہ دیوس میں مہمان خصوصی کے طور پر ہندستان آئے تھے۔ اس وقت انہیں پرواسی بھارتی سمان سے بھی نوازا گیا۔
Source: uni urdu news service
بائیڈن یوکرین کو انسانوں کے خلاف استعمال ہونے والی بارودی سرنگوں کی فراہمی پر آمادہ
ڈونلڈ ٹرمپ کے نئی کابینہ کے انتخاب پر پاکستان میں تشویش
ٹرمپ حلف اٹھانے کے بعد جنسی بدسلوکی کے مرتکب پہلے امریکی صدر ہوں گے
مودی گیانا پہنچے، صدر عرفان علی نے کیا استقبال
سعودی عرب کا عظیم کردار بطور انسانیت کی علامت اس کا مقام بلند کر رہا ہے : بل گیٹس
چیمپئنز ٹرافی کے شیڈول کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان
یوکرین کا روس میں امریکی ساختہ میزائلوں سے حملہ، پوتن نے جوہری ہتھیاروں سے متعلق نئے نظریے کی منظوری دے دی
ایران نے افزودہ یورینیم کا ذخیرہ بڑھانے سے گریز کی پیشکش کر دی
ٹرمپ نے سابق ریسلنگ ایگزیکٹیو لنڈا میک میہن کو امریکی وزیر تعلیم نامزد کر دیا
روسی صدر اپنے جوہری نظریے کو تبدیل کر رہے ہیں، کیا تیسری عالمی جنگ قریب آ رہی ہے؟
پاکستان:پولیس نے قرآن کی توہین کےملزم کو برہم ہجوم سے بچاکر گرفتار کرلیا
اسپیس ایکس کا طاقتور راکٹ خلا میں روانہ، مسک اور ٹرمپ نے لانچنگ کا منظر ساتھ دیکھا
برطانیہ بھر میں شدید برفباری، اسکول بند، ٹرینیں تاخیر کا شکار
غزہ میں حماس کی فوجی طاقت ختم کر دی: اسرائیلی وزیراعظم کا دعویٰ