International

ڈونلڈ ٹرمپ ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو، کملا ہیرس

ڈونلڈ ٹرمپ ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو، کملا ہیرس

امریکا کی نائب صدر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق چیف آف اسٹاف کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ سابق صدر اپنی مرضی کی فوج چاہتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کملا ہیرس نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا ہٹلر کو پکارنا خظرناک اور خوفناک بھی ہے، وہ ایسی فوج چاہتے ہیں جو صرف ان سے وفادار ہو۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ سابق صدر مسلسل عدم استحکام کا باعث بن رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ کے نزدیک ہر وہ شخص ان کا دشمن ہے جو ان کی مخالفت کرتا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments