International

سعودی عرب، فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائل تباہ کردیئے

سعودی عرب، فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائل تباہ کردیئے

ریاض: سعودی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ منگل کی صبح مشرقی صوبے میں فضائی دفاعی نظام نے 11 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا۔ سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ابتدا میں فضائی دفاعی نظام نے چار میزائلوں کو مار گرایا، جس کے بعد مزید سات بیلسٹک میزائل اسی علاقے کی جانب داغے گئے جنہیں بھی کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تباہ کیے گئے میزائلوں کا ملبہ توانائی کی تنصیبات کے قریب گرا ہے، جبکہ حکام ممکنہ نقصان کا جائزہ لے رہے ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس نے نیشنل پلیٹ فارم فار ایمرجنسی وارننگ کے ذریعے مشرقی صوبے میں صبح سویرے دو انتباہی پیغامات جاری کیے، جن میں شہریوں کو ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا گیا، بعد ازاں اعلان کیا گیا کہ خطرہ ٹل گیا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں، حادثے کی جگہوں پر جمع ہونے سے گریز کریں، ویڈیو بنانے سے پرہیز کریں اور خطرناک مقامات سے دور رہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments