International

سعودی عرب : اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی سخت مذمت

سعودی عرب : اسرائیلی انتہا پسند وزیر بین گویر کے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی سخت مذمت

سعودی عرب نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیر بین گویر کی طرف سے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مذموم حرکت کی بدترین مذمت کی ہے۔ مملکت کی طرف سے مسجد اقصیٰ پر بار بار کے حملوں اور تقدس کی پامالی کے خلاف متواتر مذمت کا اعادہ کیا جاتا ہے۔ جو اسرائیل کے کھلے اور مسلسل حملوں کے حوالے سے سامنے آتے ہیں۔ یہ بات سعودی خارجہ امور کی وزارت نے بدھ کے روز کہی ہے۔ انتہا پسند وزیر بین گویر جو اس سے پہلے بھی کئی بار مسجد اقصیٰ پر مسلح پولیس اور فوجی اہلکاروں کے ساتھ چڑھائی کر چکے ہیں اور مسلمانوں کی دل آزاری اور مسجد اقصیٰ کی بےحرمتی کر چکے ہیں۔ تاہم ان کی طرف سے یہ سلسلہ بغیر کسی رکاوٹ کے مسلسل جاری ہے۔ یاد رہے اندرونی سلامتی کے انتہا پسند اسرائیلی وزیر بین گویر نے 19جنوری 2025 کو ہونے والی جنگ بندی کے موقع پر اسرائیلی حکومت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی اور یہ مطالبہ کیا تھا کہ غزہ سے حماس کی صفائی کے بغیر جنگ بندی قبول نہ کی جائے۔ ان کا یہ مطالبہ تسلیم نہ کیے جانے پر انہوں نے حکومت سے علیحدگی اختیار کرلی ۔ تاہم 18 مارچ سے غزہ میں اسرائیلی جنگ دوبارہ شروع کیے جانے پر انہوں نے دوبارہ سے کابینہ میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ مملکت نے اسرائیل کی طرف سے مسلسل بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے واقعات اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر اسرائیل کی مذمت کی ہے اور قرار دیا ہے کہ یہ سارے اسرائیلی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے خلاف ہیں۔ مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا تیسرا مقدس ترین مقام ہے اور قبلہ اول ہے۔ جس پر اسرائیلی قبضہ کرنے کے دعویدار ہیں۔

Source: social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments