سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق الخرج نامی علاقے میں حملے کے پیشِ نظر سائرن بجائے جانے کے بعد سعودی سول ڈیفنس نے سوموار کی صبح الخرج گورنری کے لیے وارننگ جاری کی۔ سعودی سول ڈیفینس نے کہا کہ الخرج گورنری میں خطرے کے پیشِ نظر انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور محفوظ مقامات پر پناہ لیں۔ تاہم یہ وارننگ چند منٹ بعد ہی واپس لے لی گئی۔ ایمرجنسی الرٹ سسٹم کے ذریعے عوامی وارننگ جاری کی تھی، جس میں رہائشیوں کو ممکنہ خطرے کے حوالے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی۔ تاہم بعد ازاں ایکس جاری ایک بیان میں سعودی سول ڈیفینس کی جانب سے اس وارنگ کے خاتمے کی اطلاع سامنے آئی اور کہا گیا کہ عوام سے گزارش ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر پر عمل جاری رکھیں۔ دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے نے ایک فوجی عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ ایران نے سعودی عرب کے الخرج فضائی اڈے پر کسی بھی قسم کی فائرنگ یا حملہ نہیں کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع