Sports

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان سے زبردست میچ کی امید ہے: نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر

سہ ملکی سیریز کے فائنل میں پاکستان سے زبردست میچ کی امید ہے: نیوزی لینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان مچل سینٹنر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان مچل سینٹنر کا کہنا ہےکہ پاکستان نے آخری میچ میں شاندار طریقے سے ہدف مکمل کیا، سہ ملکی سیریز کے فائنل میں بھی ایک زبردست میچ کی امید ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ میچز ہائی اسکورنگ ہورہے ہیں، فائنل میں بھی یہی امید ہے۔ کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ ہم نے ابھی تک اپنی پلیئنگ الیون فائنل نہیں کی ہے، ہمیں فائنل سے پہلے تیاری کا اچھا وقت مل گیا، ان کنڈیشنز میں بولرز کے لیےکافی چیلنج ہوتا ہے، یہاں مڈل اوورز میں وکٹ لینا ضروری ہے، مڈل اوورز میں وکٹ لے کر رنز بنانے کی رفتار کم کرسکتے ہیں۔ مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ کین ویلیم سن نے بتادیا کہ وہ ہر طرح کی کنڈیشنز میں اچھا کھیل سکتے ہیں، امید ہےکہ فائنل میں بھی وہ بڑا اسکور کریں گے، ہمارے بیٹر اچھا کر رہے ہیں جو ایک مثبت بات ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راچن رویندرا پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں مگرکل کا میچ نہیں کھیلیں گے، ہم ان کو واپس لانےکے لیےکوئی جلد بازی نہیں کرنا چاہتے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments