Sports

میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع

میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع

لیجنڈری فٹبالر میراڈونا کی بیماری کے دوران علاج میں غفلت برتنے کے الزام اور ان کی موت پر نیورو سرجن سمیت طبی عملے کے 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی گئی۔ مقدمے میں میراڈونا کے اہل خانہ اور سابق معالجین سمیت 100 سے زائد گواہ پیش ہوں گے۔ طبی ماہرین کے پینل کا کہنا تھا کہ اگر میراڈونا کو مناسب طبی سہولیات دی جاتیں تو ان کی جان بچ سکتی تھی۔ خیال رہے کہ 80 کی دہائی کے کامیاب ترین فٹبالر، "دی گولڈن بوائے" کے لقب سے مشہور ڈیاگو میراڈونا کو مداحوں سے بچھڑے 4 برس سے زائد ہوگئے۔ ڈریبلنگ اور پاسنگ کی منفرد صلاحیت کےلیے مشہور دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑی میراڈونا نے کیریئر میں بےشمار کامیابیاں سمیٹیں، میرا ڈونا نے اپنے کیریئر کے دوران ناقابل یقین گول کیے، لاتعداد ایوارڈ حاصل کیے۔ میراڈونا نے ارجنٹینا کو 1986 فٹبال ورلڈکپ کا فاتح بنوایا تھا، عظیم فٹبالر 25 نومبر 2020 کو 60 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments