پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا ہے کہ پیسے لیکر اور سفارش کی بنیادوں پر کھلاڑیوں کو ٹیم کا حصہ بنایا جاتا ہے، تو ٹیم آگے کیسے جائے گی۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے بورڈ سے کوئی کنٹریکٹ نہیں چاہیے، ہمیشہ یہی کہا ہے کہ جب بھی آپکو میری ضرورت ہوگی میں حاضر ہوں، گراس روٹ لیول پر کام کرنے کیلئے تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کی خدمات کی ضرورت پاکستانی ٹیم کیساتھ نہیں بلکہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہے، جو بلےبازوں کیساتھ انکی تکینک کام کرسکیں اور سیکھا سکیں۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ مجھے نہیں سمجھ آتا ہمارے اسٹارز کو پاکستانی ٹیم کیساتھ ہی کیوں کوچنگ یا عہدوں کی ضرورت ہے۔ شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ انڈر-13، انڈر-16 اور انڈر-19 کی سطح پر موجود ریجنز کے پریزیڈنٹ کھلاڑیوں سے پیسے لیکر اور سفارش پر انہیں کھیلنے کا موقع دیتے ہیں تو کہاں سے کرکٹ آگے جائے گی۔ انکا کہنا تھا کہ جب آپ بچے کو نیچے سے ہی انصاف فراہم نہیں کررہے تو کون سے رزلٹ کی توقع کررہے ہیں۔
Source: social media
آل راؤنڈر محمود اللہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی کر دی، وجہ کیا ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان کے ساتھ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ
ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید عابد علی کا انتقال، سنیل گواسکر سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت
میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملات پر بول پڑے
میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع
ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید عابد علی کا انتقال، سنیل گواسکر سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت