پاکستانی کرکٹ ٹیم اور پی ایس ایل سے دور کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ نہیں چاہتا کہ میرا بیٹا پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے۔ عمر اکمل نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ آپ کیوں نہیں چاہتے کہ بیٹا کرکٹر بنے؟ اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ میں ایک بات واضح طور پر بتانا چاہتا ہوں کہ میرے بیٹے کو کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ وہ پاکستان کے لیے کرکٹ کھیلے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے کھلاڑیوں کی عزت نہیں کرتا۔ عمر اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مجھ پر ناجائز الزامات لگا کر میرے کیریئر کے 7 سال ضائع کر دیے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف دائر کیے گئے مقدمے جیت بھی گیا اور ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی اچھی کارکردگی دکھائی پھر بھی مجھے دوبارہ کھیلنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ عمر اکمل نے کہا کہ جب میرے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا گیا ہے تو میں کیسے چاہوں گا کہ میرے بیٹے کے ساتھ بھی ایسا ہو جیسا میرے ساتھ ہوا۔ اُنہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میرا بیٹا پاکستان کے بجائے کسی بھی ایسے ملک کے لیے کرکٹ کھیلے جہاں کرکٹ اور کرکٹرز کی عزت کی جاتی ہو۔
Source: social media
آل راؤنڈر محمود اللہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی کر دی، وجہ کیا ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان کے ساتھ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ
ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید عابد علی کا انتقال، سنیل گواسکر سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت
میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملات پر بول پڑے
میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع
ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید عابد علی کا انتقال، سنیل گواسکر سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت