پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلنے کے لیے نئے کپتان سلمان علی آغا کی قیادت میں لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی ہے۔ ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ کے مقامی وقت کے مطابق کل شام کرائسٹ چرچ پہنچے گی۔ سیریز کا آغاز 16 نومبر سے ہوگا۔ گرین شرٹس نے ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی سے قبل گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی میں بدترین شکست کے بعد سلیکشن کمیٹی نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان سے ٹی 20 ٹیم کی کپتانی واپس لے کر سلمان علی آغا کو کپتان مقرر کیا اور شاداب خان نے طویل عرصہ بعد ٹیم میں بطور نائب کپتان کم بیک کیا۔ محمد رضوان سمیت اسٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی ٹی 20 اسکواڈ کا حصہ نہیں۔ تاہم یہ کھلاڑی ون ڈے اسکواڈ کا حصہ اور رضوان بدستور قائد ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اختتام پر قومی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز بھی کھیلے گی۔
Source: social media
آل راؤنڈر محمود اللہ کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
آئرلینڈ کرکٹ بورڈ نے افغانستان کیخلاف سیریز ملتوی کر دی، وجہ کیا ہے؟
پاکستان کرکٹ ٹیم نئے کپتان کے ساتھ نیوزی لینڈ کیلیے روانہ
ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید عابد علی کا انتقال، سنیل گواسکر سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت
میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع
دھونی، رائنا اور پنت کا ’دما دم مست قلندر‘ پر دھمال، ویڈیو وائرل
مکی آرتھر بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے معاملات پر بول پڑے
میراڈونا کے علاج میں غفلت برتنے پر ڈاکٹر سمیت دیگر کیخلاف مقدمہ پر سماعت شروع
ہندوستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر سید عابد علی کا انتقال، سنیل گواسکر سمیت سرکردہ شخصیات کا اظہارِ تعزیت