Sports

سہ فریقی سیریز: پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا

سہ فریقی سیریز: پاکستان کو بڑا دھچکا لگ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف انجری کی وجہ سے سہ فریقی سیریز کے بقیہ میچز میں حصہ نہیں لیں گے۔ عاکف جاوید کو سہ فریقی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں فاسٹ بولر حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف 37 ویں اوور میں بولنگ کرواتے ہوئے انجری کا شکار ہو کر اوور مکمل کروائے بغیر میدان سے ہابر چلے گئے تھے۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نویت کی نہیں، وہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینے کی نچلی طرف کھنچاؤ ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments