International

سابق برطانوی پولیس اہلکار کی شہریت روس سے تعلقات پر ختم

سابق برطانوی پولیس اہلکار کی شہریت روس سے تعلقات پر ختم

برطانوی اخبار کے مطابق سابق برطانوی پولیس اہلکار کی شہریت روس سے تعلقات پر ختم کردی گئی۔ مارک بُلّن کا پاسپورٹ قومی سلامتی کے تحت منسوخ کردیا گیا ہے، عام طور پر یہ اقدام دہشت گردوں یا خطرناک جرائم پیشہ افراد کے خلاف کیا جاتا ہے، تاہم ہوم سیکریٹری شبانہ محمود نے اس فیصلے کو قومی سلامتی کے تناظر میں درست قرار دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق 45 سالہ مارک بُلن ایک دہائی سے زائد عرصے تک ہارٹفورڈ شائر کانسٹیبلری میں خدمات انجام دے رہے تھے، انہوں نے ماضی میں روس کو اپنی بچپن کی محبت قرار دیا تھا اور روسی میڈیا کو بتایا تھا کہ بچپن میں ان کی سوویت یونین سے دلچسپی کے باعث اہل خانہ اور دوست ان کو جاسوس کہتے تھے۔ مارک بُلن نے 2022ء میں روسی شہریت حاصل کی، جسے انہوں نے اپنی زندگی کا خواب قرار دیا تھا، ان کو نومبر 2024ء میں لوٹن ایئرپورٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments