برطانوی وزیر دفاع نے روسی آبدوزوں کا خفیہ آپریشن ناکام بنانے کا دعویٰ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر دفاع نے کہا کہ برطانیہ کیخلاف 3 روسی آبدوزوں کا خفیہ آپریشن ناکام بنایا گیا ہے ان روسی آبدوزوں نے بحر اوقیانوس میں زیرسمندر تاروں اور پائپ لائنز پر آپریشن کیا جس کی جنگی جہازوں اور طیاروں سے 24گھنٹے نگرانی کی گئی۔ وزیر دفاع کے مطابق روسی آبدوزوں کیخلاف ایک ماہ تک مسلسل آپریشن جاری رہا اور اب روسی صدر پیوٹن کا خفیہ منصوبہ آشکار ہو گیا ہے، روسی آبدوزیں خفیہ منصوبہ ناکام ہونے پر واپس روانہ ہو گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ روسی خفیہ آپریشن آٹھ ماہ تک جاری رہا اور 500برطانوی اہلکار روسی درندازی روکنے کے آپریشن میں شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر کیلئے پیغام ہے ہم آپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھے ہوئے ہیں زیرِ سمندر تنصیبات کو نقصان پہنچانےکی کوشش پر نتائج سنگین ہوں گے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی