Sports

رشبھ پنت بنے انگلینڈ میں ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے ہندستانی

رشبھ پنت بنے انگلینڈ میں ٹیسٹ میں دو سنچریاں بنانے والے پہلے ہندستانی

لیڈز، 23 جون : رشبھ پنت پیر کو پہلے ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سنچری بنا کر دونوں اننگز میں سنچری بنانے والے پہلے ہندستانی بلے باز بن گئے ۔ اس کے ساتھ وہ زمبابوے کے اینڈی فلاور کے بعد ٹیسٹ تاریخ میں ایسا کرنے والے دوسرے وکٹ کیپر بن گئے ۔پنت نے پہلی اننگز میں 134 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور دوسری اننگز میں 15 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 140 گیندوں میں 118 رنز بنائے ۔ ان کی دوسری سنچری صبر آزما تھی۔ انہوں نے شعیب بشیر کی گیند پر ایک رن لے کر یہ کارنامہ انجام دیا۔ اب تک صرف سات ہندوستانی بلے بازوں نے ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں اسکور کی ہیں۔ پنت اب اس خصوصی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں جس میں وجے ہزارے ، سنیل گواسکر (تین بار)، راہل ڈراوڑ (دو بار)، وراٹ کوہلی، اجنکیا رہانے اور روہت شرما جیسے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پنت کی کارکردگی نے دوسری بار بھی نشان زد کیا کہ دو ہندوستانی اوپنرز - کے ایل راہل اور روہت شرما - نے انگلینڈ میں ایک ہی ٹیسٹ میچ میں سنچریاں بنائیں۔ اس سے پہلے واحد دوسری مثال 1936 میں تھی جب وجے مرچنٹ اور مشتاق علی نے مانچسٹر میں ایسا کیا تھا۔ تاہم پنت کی شاندار اننگز کا خاتمہ چائے سے عین قبل اس وقت ہوا جب وہ 118 کے اسکور پر بشیر کے ہاتھوں آ¶ٹ ہوئے ۔اس سے قبل اینڈی فلاور نے 2001 میں ہرارے میں جنوبی افریقہ کے خلاف 142 اور 199 رنز کی ناٹ آ¶ٹ اننگز کھیلی تھی۔جسے پنت نے اب 24 سال بعد دہرایا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments