روسی صدارتی محل کریملن نے امریکی موقف پر جواب میں کہا کہ جنگ کے خاتمے کےلئے روسی توانائی تنصیبات پر یوکرینی حملے مددگار نہیں بلکہ تنازع کو مزید طول دینے کا سبب بنیں گے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ وائٹ ہاؤس کو غلط فہمی ہے کہ فوجی دباؤ بڑھانے سے امن ممکن ہوگا۔ کریملن کے مطابق روسی صدر ولادیمر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اختلافات کے باوجود تعمیری رابطہ برقرار ہے۔ کریملن نے خبردار کیا کہ یوکرین پر نو فلائی زون کے قیام کا مطلب نیٹو کی براہ راست موجودگی ہوگا، جبکہ روس کی خصوصی فوجی کارروائی کا مقصد ہی نیٹو کو یوکرین سے دور رکھنا ہے۔ روس نے امریکا کی جانب سے یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل تیار کرنے کا لائسنس دینے کی اطلاعات پر بھی ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حقیقت کو نظر سے دیکھتے ہیں ، امریکا پہلے ہی یوکرین کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے، تاہم اس لائسنس کی خبر نئی ہے۔ کریملن نے کہا امریکی مؤقف میں تضاد پایا جاتا ہے، وہ کبھی کبھار غلطیاں بھی کرتے ہیں، لیکن پرامن حل تلاش کرنے میں مدد دینے کے اپنے مؤقف پر بھی قائم رہتے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع