International

روسی شہر سمفروپول پر یوکرین کا حملہ، 3 افراد ہلاک

روسی شہر سمفروپول پر یوکرین کا حملہ، 3 افراد ہلاک

روس یوکرین جنگ کے دوران دونوں ملکوں کے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، روسی زیرِ قبضہ کریمیہ کے شہر سمفروپول پر یوکرین کے حملے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق گورنر سرگئی اکسیونوف کا کہنا ہے کہ حملہ غیر رہائشی عمارتوں پر کیا گیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ روسی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے گذشتہ 24 گھنٹوں میں 754 یوکرینی ڈرون مار گرائے ہیں۔ روسی حکام نے یہ بھی کہا ہے کہ روسی زیرِ کنٹرول علاقے ڈونیٹسک میں ایک مسافر بس پر یوکرین نے ڈرون حملہ کیا جس میں میں 8 شہری ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوئے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments