روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کل سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کا دورہ کریں گے۔ کریملن سے جاری اعلامیہ کے مطابق ایک روز کے دورے میں روسی صدر پہلے متحدہ عرب امارات پھر سعودی عرب جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق روسی صدر پیوٹن ابوظبی میں امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملیں گے۔ عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ روسی صدر اسرائیل حماس جنگ، تیل کی پیداوار اور دیگر علاقائی امور پر بات کریں گے۔
Source: social media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا