روسی پارلیمنٹ نے صدارتی انتخابات اگلے سال 17 مارچ کو کروانے کی تجویز دے دی۔ بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ میں ایک سینئر قانون ساز کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ روسی پارلیمنٹ ملک میں اگلے صدارتی انتخابات 17 مارچ کو کروانے کی تجویز پر جمعرات کو ووٹ ڈالے گی۔ انتخابات کے معاملے پر آئینی قانون سازی سے متعلق ہاؤس کمیٹی کے سربراہ آندرے کلیشاس نے کہا ہے کہ یہ مسئلہ7 دسمبر 2023 ء کو فیڈریشن کونسل کے اگلے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ اگرچہ انتخابات کی تاریخ کا یوں اعلان رسمی ہے لیکن اس سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے انتخابات کے جلد ہی متوقع اعلان کا راستہ صاف ہو جائے گا جو اگلے سال مزید 6 سال کی مدت کے لیے الیکشن میں حصّہ لیں گے۔ روس میں بورس یلسن نے 1999ء میں استعفیٰ دے کر ولادیمیر پیوٹن کو قائم مقام صدر بنایا تھا اور وہ تب سے لے کر آج تک اقتدار میں ہیں۔
Source: Social Media
غزہ سے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا اسرائیلی منصوبہ غیر قانونی ہوگا: ناروے، آئس لینڈ
’حزب اللہ کے ڈالر حرام‘ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر جعلی کرنسی کی بارش کیوں کی؟
پاک فوج کے سربراہ عاصم منیر کو حراست میں لے لیا گیا، ہنگامہ برپا
پاکستان اور انڈیا کے درمیان تنازع ہمارا مسئلہ نہیں: امریکی نائب صدر
کیتھولک مسیحیوں کے نئے روحانی پیشوا امریکی صدر کے ناقد
ایران سے تیل کیوں لیا، امریکہ نے چینی ریفائنری پر پابندیاں لگا دیں
ہم نے جو کچھ حوثیوں کے ساتھ کیا وہ ایران میں بھی کریں گے : اسرائیلی وزیر دفاع
اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں اقوامِ متحدہ کے سکول بند کر دیئے
لاہور میں امریکی قونصلیٹ کی عملے کو ’محفوط مقام‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت
لاہور والٹن دھماکہ کی آواز