International

آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات! ایرانی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کو سنگین نتائج سے خبردار کر دیا

آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات! ایرانی وزیر خارجہ نے روسی ہم منصب کو سنگین نتائج سے خبردار کر دیا

تہران : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے روسی ہم منصب کو آبنائے ہرمز میں امریکی اقدامات کے سنگین نتائج سے خبردار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور امریکہ کی جانب سے بحری ناکہ بندی کے اعلانات کے بعد اپنی سفارتی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔ ایرانی وزیرِ خارجہ اور صدر نے روس اور فرانس کے ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطے کر کے ایران کا دو ٹوک مؤقف واضح کر دیا ہے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، جس میں دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد مذاکرات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر عباس عراقچی نے روس کو خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز اور خلیج فارس میں امریکی اشتعال انگیزی اور ناکہ بندی کے نتائج انتہائی سنگین اور خطرناک ہوں گے۔ روسی وزیرِ خارجہ نے ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے تہران کے اصولی مؤقف کی توثیق کی ہے۔ دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران، واشنگٹن کے ساتھ بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں رہ کر ہی مذاکرات جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جامع معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکہ کے "ضرورت سے زیادہ اور ناجائز مطالبات” ہیں۔ صدر پیزشکیان نے متنبہ کیا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کی دھمکیاں عالمی سطح پر دور رس اور منفی اثرات مرتب کریں گی۔ صدر پیزشکیان نے زور دیا کہ ایران کسی بھی ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، تاہم وہ خطے میں جنگ کا خاتمہ چاہتا ہے۔ انہوں نے یورپی ممالک پر زور دیا کہ وہ امریکہ کے ساتھ جاری تناؤ کو کم کرنے اور مذاکرات کی کامیابی کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کریں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments