برطانیہ کی وزارتِ دفاع اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ مبینہ طور پر ایک روسی جنگی جہاز نے انگلش چینل میں برطانیہ کی ایک رجسٹرڈ کشتی کے قریب وارننگ فائر کیے۔ یہ واقعہ منگل کو برطانوی وقت کے مطاب صبح تقریباً 11:40 پر آئل آف وائٹ اور نورمنڈی کے درمیان پیش آیا، جس میں روسی فریگیٹ ایڈمرل گریگورووچ ملوث تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس واقعے میں یاٹ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔ برطانوی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا: ’ہم چینل میں پیش آنے والے اس واقعے کی رپورٹس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔‘ برطانوی حکام کو ایک برطانوی رجسٹرڈ کشتی کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ روسی جہاز نے تقریباً 500 گز کے فاصلے سے وارننگ فائر کیے، جو سمندری سفر کے معیار کے لحاظ سے کافی کم فاصلہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ واقعہ مبینہ طور پر آئل آف وائٹ سے تقریباً 20 سمندری میل جنوب میں، برطانوی علاقائی پانیوں سے باہر پیش آیا۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب چند دن قبل رائل میرین کمانڈوز نے اتوار کے روز چینل میں پابندیوں کے باوجود آنے والے تیل بردار روسی ’شیڈو فلیٹ‘ ٹینکر کو روکا تھا، جو اس نوعیت کی برطانوی فوج کی پہلی کارروائی تھی۔ تاہم، برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ اس حالیہ واقعے کو اتوار کی کارروائی سے متعلق نہیں سمجھا جا رہا۔ روسی جنگی جہاز باقاعدگی سے انگلش چینل سے گزرتے ہیں اور معمول کے مطابق رائل نیوی کے جہازوں کی جانب سے ان کی نگرانی کی جاتی ہے۔ سمجھا جاتا ہے کہ منگل کے واقعے میں ملوث فریگیٹ کی نگرانی ایچ ایم ایس مرسی کر رہی تھی۔ پیر کے روز بحریہ نے بتایا تھا کہ ایڈمرل گریگورووچ کی ہفتے کے اختتام پر ایچ ایم ایس ٹائن اور ایچ ایم ایس مرسی کی جانب سے نشاندہی کی جا رہی تھی، جسے اس نے ’معمول کی کارروائی‘ قرار دیا، جب اسے فرانس کے شہر بریسٹ کے ساحل کے قریب دیکھا گیا۔ گذشتہ ہفتے نیٹو کے ایک ذریعے نے بی بی سی ویریفائی کو بتایا تھا کہ ماسکو نے ایڈمرل گریگورووچ کو انگلش چینل میں ’شیڈو فلیٹ‘ کے جہازوں کی حفاظت کرنے کا حکم دیا تھا۔ یہ بھی سمجھا جاتا ہے کہ یہ فریگیٹ کئی مہینوں سے اس علاقے میں سرگرم ہے اور اسے بار بار ایک مرمتی جہاز کے ذریعے رسد فراہم کی جا رہی تھی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع