روس میں کام کرنے والا ایک انڈین شہری ماسکو اور اس کے گردونواح میں یوکرین کے ایک بڑے ڈرون حملے کے دوران ہلاک ہونے والے تین افراد میں شامل ہیں۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق روس میں انڈین سفارتخانے نے اتوار کو ایک بیان میں کہا کہ ’ماسکو کے علاقے میں آج ڈرون حملے میں ایک انڈین کارکن اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا جبکہ تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔‘ بیان کے مطابق سفارتخانے کے حکام نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور ہسپتال میں زخمی کارکنوں سے ملاقات کی۔ تقریباً 600 یوکرینی ڈرونز کی ایک لہر نے رات بھر روس پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ماسکو کے علاقے میں تین افراد اور بیلگوروڈ کے علاقے میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ یوکرینی حکام کے مطابق یہ جنگ کے دوران دارالحکومت پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ تھا۔ یہ واقعہ اس کے کچھ دن بعد پیش آیا جب روسی میزائل اور ڈرون حملوں نے کیف پر بمباری کی، جس میں یوکرینی دارالحکومت میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہوئے تھے، اور یوکرین نے اس کا بدلہ لینے کا عزم ظاہر کیا تھا۔ 2022 میں روس کے یوکرین پر حملے کے بعد شروع ہونے والا یہ تنازع اب تک لاکھوں افراد کی جان لے چکا ہے اور یورپ کی دوسری عالمی جنگ کے بعد سب سے خونریز جنگ بن چکا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی