National

روس میں بیئر کین پر گاندھی کی تصویر، پوتن سے مداخلت کی اپیل

روس میں بیئر کین پر گاندھی کی تصویر، پوتن سے مداخلت کی اپیل

ترواننتا پورم، 17 فروری : روس میں قائم ریورٹ بریوری کی جانب سے اپنے بیئر کے کین اور بوتلوں پر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی تصویر کے استعمال سے ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا ہے اور روسی صدر ولادیمیر پوتن اور ہندوستان میں روس کے سفیر ڈینس علیپوف سے اس معاملے کو اٹھانے کی اپیل کی گئی ہے۔ روسی حکام کو لکھے گئے خط میں مہاتما گاندھی نیشنل فاؤنڈیشن کے چیئرمین ابی جے جوز نے ریورٹ بریوری کے اس عمل کو مہاتما گاندھی کی تصویر اور دستخط کا استعمال کرتے ہوئے اپنی مصنوعات کی فروخت کو "کمپنی کی جانب سے توہین آمیز، جارحانہ اور نامناسب طرز عمل" قرار دیا ہے۔ شراب کی بوتلوں اور ویب سائٹس سے گاندھی جی کی توہین آمیز تصاویر کو ہٹانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ''ایک شخص کے طور پر جس نے شراب کے خلاف سخت موقف اختیار کیا، بیئر کی بوتلوں پر مہاتما گاندھی کا نام اور تصویر یقیناً نامناسب اور قابل مذمت ہے۔ اس کے اشتہارات اب بھی آپ کے ملک میں دکھائے جاتے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments