روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو، ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے خاتمے اور مغربی ایشیا میں امن کی بحالی کے لیے درکار ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ ایرانی خبر رساں ادارے فارس نیوز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ جمعے کے روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران روسی وزیر خارجہ نے تہران کے خلاف فوجی حملے کی مذمت پر مبنی روس کے اصولی مؤقف کو دہرایا۔ انھوں نے زور دیا کہ روس، امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔ بیان کے مطابق، ایران کی مسلح افواج نے امریکہ اور اسرائیلی حکومت کی جانب سے بلا اشتعال تازہ حملوں کا بھرپور جواب دیا، جس کے دوران کم از کم 100 مرحلوں میں جوابی کارروائیاں کی گئیں اور مغربی ایشیا کے وسیع علاقے میں امریکی اور اسرائیلی حساس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ تاہم ایران کی جوابی کارروائیوں کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 40 دن کی جنگ کے بعد ایران کے خلاف حملوں میں دو ہفتوں کے وقفے کا اعلان کیا تھا۔ بعد ازاں ٹرمپ نے جنگ بندی میں توسیع کی، تاہم ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا، جسے ایران کی جانب سے جنگ بندی کی شرائط کی خلاف ورزی کے مترادف قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے جواب میں ایران نے آبنائے ہرمز کو تمام بحری آمدورفت کے لیے بند کر دیا ہے، سوائے ان جہازوں کے جو ایرانی حکام سے رابطہ کر کے اجازت حاصل کریں۔ اس اقدام نے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید ہلچل پیدا کر دی ہے۔ ادھر ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے روسی ہم منصب کو امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران کے مؤقف اور مغربی ایشیا میں امن کے قیام کے لیے ایران کی کوششوں اور اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی