International

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ ، 9 افراد ہلاک ، متعددزخمی

روس کا یوکرین پر بڑا ڈرون اور میزائل حملہ ، 9 افراد ہلاک ، متعددزخمی

روسی میزائل اور ڈرون یوکرین پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ بیتی شب یوکرین کے بڑے شہروں کیف، دنیپرو اور خارکیف کو نشانہ بنایا گیا۔کئی زوردار دھماکے ہوئے اور آسمان پر دھوئیں کے بڑے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ کئی گھنٹوں فضائی حملے کے سائرن بجتے رہے جبکہ روسی میزائل شہر کی جانب بڑھتے رہے۔ شہریوں کو بھاگ کر بنکروں میں پناہ لینی پڑی اور ایک اور رات روسی حملوں کے خوف کے سائے میں گزری۔ روس کے فضائی حملوں میں کم از کم 9 افراد ہلاک جب کہ 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب گزشتہ چند دنوں سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ماسکو ایک بڑے حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ روس نے جنگ کے دوران یوکرین کے بجلی کے نظام اور بنیادی ڈھانچے کو مسلسل نشانہ بنایا ہے، جب کہ یوکرین نے بھی اس سال روسی تیل کی تنصیبات پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔ چار سال سے زائد عرصے سے جاری اس جنگ میں بعض اوقات جانی نقصان بھی ہوا ہے، تاہم دونوں فریق شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کی تردید کرتے ہیں۔ جنوب مشرقی شہر دنیپرو پر روسی میزائل اور ڈرون حملے میں5 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔یوکرین کی راجدھانی کیف میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور 51 زخمی ہوئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments