روس نے یوکرین کے ایک اور شہر کوستیان تینیوکا پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔ صدر پیوٹن کا کہنا ہے کہ یہ پیشرفت یوکرین کے پورے ڈونئیسک ریجن پر قبضہ کی جانب پہلا مگر کلیدی قدم ہے۔ انہوں نے مستقبل میں اہم فیصلوں کے لیے یوکرین پر حملے بڑھانے اور یوکرینی دستوں میں غیرملکیوں کی اصل تعداد جاننے پر زور دیا۔ صدر پیوٹن نے فوج کے سپورٹ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں انہیں محاذ جنگ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ روس کے صدر کا کہنا تھا کہ بھاری جانی نقصان کے سبب یوکرینی فوج پسپائی اختیار کررہی ہے۔ لوہانسک پرمکمل قبضہ کیاجاچکا ہے جبکہ ڈونیئسک، زیفوریزیا اور خیرسوں علاقوں میں یوکرینی فوج کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ یوکرینی فوج جس قدر انفرااسٹرکچر پر حملے کرے گی، سیکیورٹی زون کو اتنی ہی وسعت دی جائے گی۔ ولادیمیر پیوٹن نےمزید کہا کہ یورپی امن فوج کا مقصد تنازع حل کرنا نہیں بلکہ روس کیخلاف فوجی کارروائی جاری رکھنا ہے۔
Source: Social Media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع