International

روس کا موقف: امریکہ کو الٹی میٹم کے بجائے بات چیت کرنی چاہیے

روس کا موقف: امریکہ کو الٹی میٹم کے بجائے بات چیت کرنی چاہیے

ماسکو، 5 اپریل ): روس نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ دھمکی آمیز بیانات سے گریز کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے ۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق سرگئی لاروف نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا کہ موجودہ کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی راستہ اپنانا ناگزیر ہے ۔ مسٹر لاروف نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنگ کی شدت کم کرنے کی کوششیں کامیاب ہوں گی اور اگر امریکہ الٹی میٹم کی پالیسی ترک کر کے بات چیت کی طرف آئے تو حالات کو معمول پر لایا جا سکتا ہے ۔ دونوں رہنما¶ں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے ، خصوصاً اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے فورم پر، جو سفارتی حل کی باقی ماندہ گنجائش کو کمزور کر سکتے ہوں۔ روسی اور ایرانی حکام نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ بحران کا حل صرف سیاسی اور سفارتی ذرائع سے ہی ممکن ہے اور اس کے لیے کشیدگی میں کمی ناگزیر ہے ۔ انہوں نے عالمی سطح پر امن کی کوششوں کی اہمیت پر بھی زور دیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے کا استحکام عالمی معیشت کے لیے انتہائی اہم سمجھا جا رہا ہے ۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments