International

روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی

روس کے یوکرین پر ڈرون اور میزائل حملے، 8 افراد ہلاک، 34 سے زائد زخمی

روس نے یوکرین کے مختلف علاقوں پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک جبکہ 34 سے زائد زخمی ہو گئے۔ یوکرینی فوج کے مطابق حملوں میں رہائشی عمارتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حملوں کے نتیجے میں ایک ہوٹل میں آگ بھڑک اٹھی، جبکہ ایک 6 منزلہ رہائشی عمارت مکمل طور پر منہدم ہو گئی۔ امدادی ٹیمیں ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب روسی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی افواج نے یوکرین کے دنیپروپیٹروسک اور پولتاوا کے علاقوں میں واقع ایئرپورٹس کو نشانہ بنایا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ فضائی، زمینی، بحری راستوں سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید ہتھیاروں اور ڈرونز سے بڑے پیمانے پرحملہ کیا گیا۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments