روسی صدر ولادیمیر پوتین نے ایک فوجی اجلاس کے دوران اعلان کیا ہے کہ ماسکو جنگی ڈرونز کو کنٹرول کرنے کے لیے سیٹلائٹ پر مبنی نظام تیار کر رہا ہے۔ پوتین نے یوکرین کی جنگ میں شریک متعدد فوجیوں کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات پر بھی زور دیا کہ اس سے پہلے کوئی بھی روس کو سٹریٹجک شکست دینے میں کامیاب نہیں ہو سکا اور نہ ہی کوئی ایسا کر پائے گا۔ روسی صدر نے ماسکو کو سٹریٹجک شکست دینے کی مغربی خواہش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ وہ ایسا کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اور کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا اس سے پہلے کوئی بھی روس کو سٹریٹجک شکست دینے کے قابل نہیں ہو سکا ہے۔ روسی صدر نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ کیونکہ ہماری کثیر نسل اور متحد عوام آنے والی نسلوں، اپنے پوتوں نواسوں کے لیے اپنی ذمہ داری کو سمجھتی ہے تو روس کی ضرورت ہمارے سوا کسی کو نہیں ہے۔ صرف ہم ہی اس کی حفاظت کر سکتے ہیں۔ روسی صدر کا خیال تھا کہ یوکرینی ڈرون حملے، جن کی رفتار حالیہ مہینوں میں تیز ہوئی ہے، کا مقصد روسی معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا اور معیشت کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد روسی معاشرے میں تقسیم پیدا کرنا، الجھن پھیلانا اور معاشی نقصان پہنچانا ہے لیکن وہ یہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو کو اپنے فضائی دفاعی نظام کو مضبوط کرنا چاہیے۔ پوتین نے اعتراف کیا کہ روسی معیشت یوکرینی مسلح افواج کے حملوں کی وجہ سے نقصان کا شکار ہے لیکن بحالی تیزی سے ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک معیشت کا تعلق ہے، وہ بلاشبہ اسے نقصان پہنچا رہے ہیں لیکن ہم تیزی سے سنبھل رہے ہیں اور وہ ہمیں کوئی سنگین مسائل کا شکار نہیں کر سکیں گے۔ پوتین نے کہا کہ روس اس وقت شمالی اوقیانوس کے معاہدے کی تنظیم "نیٹو" کی شکل میں پورے اجتماعی مغرب کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے مسلح تصادم کی اعلیٰ تکنیکی نوعیت کی طرف توجہ مبذول کرائی اور اصرار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب پر واضح ہے کہ روس عملی طور پر اکیلا ہی اس نام نہاد، اگر یوں کہا جائے تو، پورے اجتماعی مغرب کا سامنا کر رہا ہے جو ایک معروف تنظیم، شمالی اوقیانوس کے بلاک کی شکل میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کریڈٹ دینا ہوگا کہ نیٹو ممالک کی تکنیکی اور سائنسی ترقی کا عمومی معیار بلند ہے، یہ بہت ترقی یافتہ معیشتیں ہیں۔ روسی صدر نے یہ انکشاف بھی کیا کہ روس نے یوکرین کے جنگی علاقے میں 7 لاکھ سے زیادہ فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ اپنے ساتھ روسی وزیر دفاع اندرے بیلوئسوف کی موجودگی میں پوتین نے یوکرین کی جنگ میں فتح حاصل کرنے کے بارے میں اعتماد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قدم بہ قدم، اتنی تیزی سے نہیں جتنی ہم چاہتے ہیں، لیکن ہم بہرحال آگے بڑھ رہے ہیں ۔ ہم ہر روز آگے بڑھ رہے ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع