Sports

رونالڈو کو900 گولز   اسکور کرنے پر النصر کا تحفہ

رونالڈو کو900 گولز اسکور کرنے پر النصر کا تحفہ

سعودی فٹبال کلب النصر نے کرسٹیانو رونالڈو کو دنیائے فٹبال میں 900 گول کرنے پر اسپیشل تحفہ پیش کردیا۔ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے سعودی کلب النصر نے کیرئیر کے 900 گول اسکور کرنے پر منفرد انداز میں جشن منایا اور پلئیر کو گوٹ 900 گولز کی شرٹ پیش کی۔ رونالڈو نے کیریئر کا 900 واں گول نیشنز کپ کے مقابلے میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے کروشیا کیخلاف اسکور کیا۔ میچ کے بعد کلب واپسی پر رونالڈو کو شاندار تحفہ پیش کیا گیا جس پر وہ مسرور نظر آئے۔ دوسری جانب پرتگال کی قومی ٹیم کے کوچ رابرٹو مارٹینز اور مڈفیلڈر روبن نیوس دونوں نے اشارہ دیا ہے کہ پانچ بار کے بیلن ڈی آر کے فاتح ریٹائر ہونے سے پہلے 1 ہزار گولز اسکور کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ رونالڈو نے ریال میڈرڈ کیلئے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کیلئے 145، پرتگال کیلئے 131، جووینٹس کیلئے 101، النصر کیلئے 68، اور اسپورٹنگ سی پی کیلئے 5 گول کیے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments