عراق نے تیل پر بڑی سیل لگانے کا اعلان کیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق عراقی سرکاری تیل کمپنی کے مطابق ہرمز عبور کرنے پر ڈسکاؤنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عراقی تیل کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ خام تیل 33.40 ڈالر فی بیرل تک رعایت دیں گے۔ واضح رہے کہ عراق اوپیک کا دوسرا بڑا تیل پیدا کرنے والا ملک ہے۔ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث اسکی تیل کی پیداوار اور برآمدات شدید متاثر ہوئی ہیں، کیونکہ بصرہ کے خام تیل کی ترسیل کا یہی واحد راستہ ہے۔ عراق ان اولین خلیجی ممالک میں شامل تھا جس نے اپنی پیداوار کم کی، اب وہ اپنی کچھ برآمدات ترکیہ کے بحیرۂ روم کے ساحل تک پائپ لائن کے ذریعے بھیج رہا ہے۔ تاہم بصرہ سے اسکی تیل کی برآمدات ہرمز کے ناقابلِ عبور ہونے کے باعث محدود ہو چکی ہے۔ عراق نے ایران کے ساتھ دو طرفہ معاہدوں کے تحت کچھ کارگو مشرق کی طرف بھی بھیجے ہیں، لیکن اب ٹینکرز کو خالی حالت میں مغرب کی طرف جانا پڑتا ہے اور پھر بصرہ سے لوڈنگ کے لیے خلیج کے اندر گہرائی تک سفر کرنا ہوتا ہے۔ تاہم اب نئی کشیدگی کے باعث ٹینکرز کی نقل و حرکت کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ بلومبرگ کے مطابق اب عراق مئی کے مہینے میں بصرہ سے لوڈ ہونے والے اپنے اہم خام تیل بصرہ میڈیم پر سرکاری قیمت سے 33.40 ڈالر فی بیرل تک رعایت دے رہا ہے۔ اس حوالے سے عراقی سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنی سومو کے 3 مئی کے نوٹس کا حوالہ دیا گیا ہے۔ یکم مئی سے 10 مئی کے درمیان لوڈ ہونے والے بصرہ میڈیم کی قیمت 33.40 ڈالر فی بیرل کم رکھی گئی ہے، جبکہ 11 مئی سے 31 مئی کے درمیان یہ رعایت 26 ڈالر فی بیرل ہوگی۔ اسی طرح مئی میں لوڈ ہونے والا بصرہ ہیوی خام تیل او ایس پی سے 30 ڈالر کم پر پیش کیا جا رہا ہے۔ اگر کوئی خریدار ان پیشکشوں کو قبول کرتا ہے تو سومو کے نوٹس کے مطابق فورس میجر کا اطلاق نہیں ہوگا، کیونکہ یہ پیشکش پہلے سے معلوم غیر معمولی حالات کے تحت جاری کی گئی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی