International

ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر مؤثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، سروے

ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر مؤثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں، سروے

امریکی میڈیا سروے میں شہریوں کی بڑی تعداد کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ذہنی، جسمانی طور پر مؤثر خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ سروے میں زیادہ تر امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ ذہنی اور جسمانی طور پر مؤثر طریقے سے بطور کمانڈر ان چیف خدمات انجام دینے کے اہل نہیں ہیں۔ واشنگٹن پوسٹ، اے بی سی نیوز اور اپسوس کے سروے کے مطابق 59 فیصد کی رائے میں موجودہ امریکی صدر کی ذہنی صلاحیت ملکی قیادت کے قابل نہیں۔ دوسری جانب 40 فیصد امریکیوں کی رائے میں ڈونلڈ ٹرمپ ملکی قیادت کے لیے مکمل اہل ہیں۔ سروے میں 1 فیصد امریکیوں نے سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔ واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی خود کو ایسا ہی محسوس کرتے ہیں جیسا پچاس سال پہلے محسوس کرتے تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments