International

ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں، امریکی سینیٹر

ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں، امریکی سینیٹر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سینیئر امریکی سیاست دانوں نے ٹرمپ کو پاگل قرار دیتے ہوئے پچیسویں ترمیم لاگو کرکے صدر کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے کہا ہے کہ ٹرمپ ذہنی عدم توازن کا شکار اور خطرناک ہوچکے ہیں، کانگریس کو کوئی اقدام کرنا ہوگا، ابھی اور اسی وقت کرنا ہوگا۔ سینیٹ میں اقلیتی قائد چک شومر نے کہا کہ ایسے میں جب سب لوگ ایسٹر منانے جارہے ہیں ٹرمپ سوشل میڈیا پر بے قرار پاگل کی طرح بکواس کررہے ہیں۔ ٹرمپ کی سابق زبردست حامی ٹیلر گرین نے کہا کہ ٹرمپ پاگل ہوچکے ہیں، ٹرمپ انتظامیہ کا ہر وہ شخص جو خود کو مسیحی سمجھتا ہے اسے صدر کے پاگل پن میں مداخلت کرنی چاہیے۔ امریکی سینیٹر کرس مرفی نے کہا کہ اگر وہ ٹرمپ کی کابینہ میں ہوتے تو ایسٹر کی ان چھٹیوں میں امریکی آئین میں پچیسویں ترمیم لاگو کرنے کے لیے قانون دانوں سے بات کررہے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ پچیسویں ترمیم کے تحت صدر کی معذوری کی صورت میں کابینہ کے اکثریتی فیصلے سے اس کے اختیارات نائب صدر سنبھال سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments