امریکا کے صدر ٹرمپ پر حملے کی کوشش کرنے والے ملزم نے صحت جرم سے انکار کردیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ پر حملے کے ملزم کول تھامس ایلن نے عدالت میں خود پر لگے تمام الزامات مسترد کردیے۔ ملزم نے 25 پریل کو وائٹ ہاؤس پر صحافتی عشایے میں سیکیورٹی اہلکار پر فائرنگ کی تھی۔ واقعے کے وقت ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا اسٹیج پر موجود تھے ، سیکیورٹی اہلکاروں نے ٹرمپ اور خاتول اول کو باحفاظت نکال لیا تھا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ اس حملے کا اصل نشانہ وہی تھے، 31 سالہ ملزم کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے جس سے شاٹ گن اور پستول برآمد ہوئے تھے۔ ملزم پر صدر ٹرمپ کے قتل کی کوشش سمیت سنگین الزامات کے تحت چارج شیٹ تیار ہے۔ واضح رہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ حملہ آور ذہنی طور پر بیمار تھا اور حملہ آور کے اہل خانہ کو اس کے مسائل کا علم تھا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی ذہنی بیماری کا اس کے گھر والوں کو بھی علم تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع