واشنگٹن: امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہوگئیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کمبرلی چیٹل گزشتہ روز کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں۔ گزشتہ روز کمبرلی چیٹل نے ڈونلڈ ٹرمپ پر ہونے والے حملے میں سکیورٹی ناکامی کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ امریکی سیکریٹ سروس امریکی صدر اور سابق صدور کی حفاظت کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد سے سیکریٹ سروس پر سخت تنقید کی جارہی تھی۔ گزشتہ روز کانگریس کمیٹی کے اجلاس میں بھی دونوں جماعتوں کے اراکین نے کمبرلی چیٹل سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔ خیال رہے کہ 13 جولائی کو پنسلوانیا میں ریلی کے دوران حملے میں ڈونلڈ ٹرمپ زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریلی میں موجود ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، بعدازاں حملہ آور کو بھی ہلاک کر دیا گیا تھا۔
Source: social media
حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہ
جانتے ہیں ایران کا انتہائی افزودہ یورینیم کہاں دفن ہے: نیتن یاہو
پیوٹن پر ٹرمپ کی تنقید کے بعد روس نے یوکرین پر ڈرون کی بارش کر دی
جنگ بندی کیلیے ‘حالات’ تیار ہیں، اسرائیلی آرمی چیف
جامع معاہدے کی پیش کش کی تھی جو نیتن یاہو نے مسترد کر دی : حماس
ٹرمپ انتظامیہ اور ریاست کیلیفورنیا میں انڈوں سے متعلق تنازع شدت اختیار کر گیا