سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ کی طرف دھکیل دیا ہے۔ انھوں نے اس دعوے کے لیے ثبوت فراہم نہیں کیے لیکن اس بات پر زور دیا کہ امریکی عوام اس جنگ کے حق میں نہیں ہیں۔ کملا ہیرس نے یہ بھی کہا کہ ’ٹرمپ جنگ کو جنسی مجرم جیفری ایپسٹین سے متعلق دستاویزات کے اجرا سے توجہ ہٹانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔‘ مشی گن میں ڈیموکریٹک ویمنز پارٹی کے ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، انھوں نے مزید کہا کہ وہ دوبارہ صدر کے لیے انتخاب لڑنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ کملا ہیرس گذشتہ انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ سے ہار گئی تھیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی