امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قومی سلامتی میٹنگ طلب کرلی، نائب صدر جے ڈی وینس اور خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف بھی میٹنگ میں شامل ہونگے۔ امریکی میڈیا کے مطابق میٹنگ میں نائب صدر جے ڈی وینس، خصوصی مندوب اسٹیو وٹکوف، وزیر خارجہ مارکو روبیو، وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ، سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلیف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے شرکت کرنےکا امکان ہے۔ خبر ایجنسی نے دو اہلکاروں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کسی قسم کے فوجی ایکشن کی جانب مائل ہورہے ہیں تاکہ ایران پر دباؤ بڑھایا جائے اور نیوکلیئر پروگرام پر رعایتیں حاصل کی جائیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جو آپشنز زیر غور آنے کا امکان ہے ان میں پراجیکٹ فریڈم بحال کرنے یا ایران میں بقیہ اہداف پر حملے شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ جنگ بندی لائف سپورٹ پر ہے، وہ یہ بھی کہہ چکے ہیں کہ ایران کے نیوکلیئر ذرات صرف امریکا اور چین ہی بازیافت کرسکتے ہیں کیونکہ صرف انہی دو ملکوں کے پاس اس بات کی صلاحیت موجود ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش

روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی