International

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے

ٹرمپ نے فرانسیسی صدر کی موجودگی میں ایم او یو پر دستخط کیے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ انہوں نے ورسائی کے تاریخی محل میں ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے امریکا نے ایران کے ساتھ 14 نکاتی مفاہمتی یادداشت کے نکات جاری کر دیے ہیں اور اس مفاہمتی یادداشت کا ٹائٹل اسلام آباد مفاہمتی یادداشت رکھا گیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے تصدیق کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ فی الحال جمعے کو مذاکرات کی تصدیق نہیں کر سکتے۔ اسماعیل بقائی نے مزید کہا کہ ملاقات کچھ گھنٹے پہلے تک طے شدہ تھی تاہم معاہدے پر دستخط کے بعد اجلاس پر توقف کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ جمعہ کو ملاقات کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے اور جنیوا میں وفود کی شرکت بدستور شیڈول کے مطابق ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments