اسرائیلی ایما پر ایران پر جنگ مسلط کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف ایک اور اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو جو بھی ملک ہتھیار فراہم کرے گا اس پر پابندیاں لگائیں گے، ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے ملک پر فوری طور پر 50فیصد ٹیرف لاگو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو ہتھیار فراہم کرنے والے کسی ملک کو رعایت نہیں دی جائےگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ عالمی امن کے حوالے سے آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ امریکا آبنائے ہرمز میں بحری ٹریفک کی بحالی اور اسے کھولنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ خطے میں بہت سے مثبت اقدامات دیکھنے کو ملیں گے اور اب ایران اپنی تعمیر نو کا عمل شروع کر سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ دور مشرق وسطیٰ کے لیے ایک سنہری دور ثابت ہو سکتا ہے۔ ان کے اس بیان کو خطے میں کشیدگی کے خاتمے اور معاشی استحکام کی جانب ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے، پاکستان کی کوششوں کا بین الاقوامی سطح پر بھی اعتراف کیا جا رہا ہے جبکہ امریکی و ایرانی حکام نے بھی جنگ بندی کے لیے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع
واضح ہوگیا امریکا حملوں کیلئے ہمارے پڑوسیوں کی سرزمین استعمال کر رہا ہے، عباس عراقچی