International

ٹرمپ کیساتھ تنازع، میلونی نے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی

ٹرمپ کیساتھ تنازع، میلونی نے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی

اطالوی وزیر اعظم جورجیا میلونی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لفظی جنگ کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش ظاہر کر دی۔ خبر رساں ایجسنی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق اطالوی وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے درمیان عوامی سطح پر ہونے والی تلخی کے بعد اب امریکا کے ساتھ تعلقات کو دوبارہ معمول پر آنا چاہیے۔ ایک تقریب کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے جورجیا میلونی نے کہا کہ میرا اس تنازع کو مزید طول دینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو جورجیا میلونی نے ڈونلڈ ٹرمپ پر اپنے بارے میں ایک من گھڑت کہانی بنانے کا الزام لگایا تھا۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر نے ایک اطالوی ٹی وی چینل کو بتایا تھا کہ فرانس میں ہونے والے حالیہ جی 7 سربراہی اجلاس کے دوران جورجیا میلونی نے ان کے ساتھ تصویر کھنچوانے کیلیے منت سماجت کی تھی۔ اس پر اطالوی وزیر اعظم کی جانب سے فوری ردعمل آیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ وہ امریکی صدر کے اس تبصرے پر حیران ہیں جو کہ مکمل طور پر من گھڑت ہیں۔ انہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ پر یہ الزام بھی لگایا تھا کہ وہ پرانے اور دیرینہ اتحادیوں کے مقابلے میں مغرب کے دشمنوں کے ساتھ کہیں زیادہ نرمی اور احترام سے پیش آتے ہیں۔ جورجیا میلونی نے ردعمل میں کہا تھا کہ امریکی صدر کے بیانات سراسر من گھڑت ہیں، میں سچ مچ حیران ہوں، میں نہیں جانتی کہ امریکا کے صدر اپنے اتحادیوں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کرتے ہیں، یہ پہلی بار نہیں ہے۔ ’میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ یہ مایوس کن ہے کہ وہ مغرب اور امریکا کے دشمنوں کے خلاف ایسی پختہ عزم کا مظاہرہ نہیں کرتے جن کے رہنماؤں کے ساتھ وہ اس کے بجائے کہیں زیادہ نرمی سے پیش آتے ہیں۔ ایک بات ہے جو انہیں یاد رکھنی چاہیے کہ میں اور نہ ہی اٹلی کبھی کسی سے بھیک مانگتے ہیں۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments