International

ٹرمپ کی ٹیرف یلغار: شمالی امریکہ کی بندرگاہوں پر مکمل سناٹا، کام رک گیا

ٹرمپ کی ٹیرف یلغار: شمالی امریکہ کی بندرگاہوں پر مکمل سناٹا، کام رک گیا

امریکی بندرگاہ لاس اینجلس جہاں ایشیا سے آنے والے کنٹینرز کو اتارنے کے لیے کرینیں ہمہ وقت مصروف رہتی تھیں، اب یہ کرینیں بہت سست روی کا شکار ہوگئی ہیں۔ جبکہ امریکہ میں مصروف ترین بندرگاہوں میں بھی خاموشی کا سا منظر ہے۔ ایک بندرگاہ کے ڈائریکٹر جینی سیروکا نے بین الاقوامی خبر رساں ادارے ' اے ایف پی' سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف بڑھائے جانے کے بعد 'ایسی خاموشی ہے کہ آپ پین سے گرنے والی روشنائی کی آواز بھی سن سکتے ہیں۔' غیر سرکاری بیرومیٹر کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی چین کے ساتھ تجارتی جنگ کے دوران امریکی معیشت سست روی کا شکار ہے۔ چین اور ایشیائی ریاستوں کے لیے یہ بندرگاہ امریکہ میں سب سے بڑے گیٹ وے کی نمائندگی کرتی ہے۔ تاہم بحران سے متاثرہ لاکھوں افراد کی زندگیوں کو خطرے کا سامنا ہے۔ ٹیرف کے بڑھنے سے کینٹینرز پر آنے والے فرنیچر، کھلونے اور کپڑے سب کے آرڈرز معمول سے کم ہوگئے ہیں۔ سیروکا نے کہا ' رواں ہفتہ کے دوران لاس اینجلس کی بندرگاہ کو پچھلے سال کے مقابلے میں 35 فیصد تک کم کر کارگو دستیاب ہوگا۔' لانگ بیچ کی بندرگاہ کے مطابق ماہ مئی میں 30 فیصد کی کمی متوقع ہے۔ اسی لیے بحری جہازوں نے ان بندرگاہوں پر اپنا سفر منسوخ کر دیا ہے۔ سیروکا نے کہا 'مینوفیکچررز نے سامان کی ترسیل روک دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ چین سے اشیاء کی ترسیل رک گئی ہے۔ ' بیجنگ کے مطابق سال 2023 میں امریکہ کو چینی سامان کی فروخت 500 بلین ڈالر سے زیادہ تھی۔ جبکہ رواں سال قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔ سیروکا نے بات کرتے ہوئے کہا 'چینی مصنوعات پچھلے سال کے مقابلے میں ڈھائی گنا زیادہ مہنگی ہیں۔ جس سے امریکی صارف سامان نہیں خرید سکے گا۔ ' لانگ بیچ بندرگاہ کے ڈائریکٹ ماریو کورڈیرو نے کہا 'یہ صرف مغربی ساحل کا مسئلہ نہیں ہے۔ اس سے ہر بندرگاہ متاثر ہوگی چاہے وہ مشرق میں ہو یا خلیج میں۔' جنوبی کیلیفورنیا میں 9 لاکھ لاجسٹک کارکنوں میں سے ایک انتونیو مونٹالبو آزمائشی دور سے گزر رہا ہے۔ وہ ٹرک کمپنی کا مالک ہے اور اسے اپنی گاڑی کے سٹارٹر تبدیل کرانے ہیں۔ تاہم اب ان کی قیمت دو گنا ہوچکی ہے۔ 37 سالہ انتونیو نے کہا 'بندرگاہ پر ٹرمپ نے ڈرائیوروں کے لیے مخالفانہ ماحول بنا دیا ہے۔ ٹرمپ کے فیصلے سے ٹرک ڈرائیور ناراض ہیں۔ انہیں ضرور ملک کا دورہ کرنا چاہیے۔ تاکہ حالات کا اندازہ کر سکیں۔ کیونکہ ان کے رویے سے لگتا ہے کہ انہیں عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔' انتونیو نے کہا صدارتی انتخاب میں ٹرمپ کے لیے ووٹ دیا تھا کہ ہم مہنگائی سے تنگ آچکے تھے۔ لیکن اب ہمارے پاس مہنگائی سے بھی خطرناک ٹیرف ہے۔ '

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments