International

ٹرمپ کی موجودگی میں گولیاں چلنے اور بھگدڑ کے دوران ’’پرسکون ڈنر‘‘ کرتا شخص کون تھا؟

ٹرمپ کی موجودگی میں گولیاں چلنے اور بھگدڑ کے دوران ’’پرسکون ڈنر‘‘ کرتا شخص کون تھا؟

واشنگٹن (26 اپریل : وائٹ ہاؤس نامہ نگاروں کی عشائیہ تقریب میں فائرنگ کے بعد بھگدڑ مچی لیکن ایک مہمان سکون سے ڈنر کرتا رہا۔ گزشتہ شب واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے نامہ نگاروں کے لیے ڈنر تقریب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی۔ گولیاں چلتے ہی تقریب میں بھگدڑ مچ گئی اور مہمانوں کی چیخ وپکار کے ساتھ لوگ بچنے کے لیے بھاگم دوڑ کرتے رہے۔ کچھ لوگ وہیں میزوں کے نیچے چھپ گئے تو کچھ کرسیاں پھلانگتے ہوئے ہال سے نکلنے کی کوششیں کرتے دکھائی دیے اور اس موقع پر ہر چہرے پر خوف کا عالم تھا۔ تاہم اسی دوران ایسی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے سب کو حیران کر کے رکھ دیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولیاں چلتے ہی ہال میں سائرن بجنے لگے اور پرسکون محفل میں ہنگامہ برپا ہو گیا، کوئی میز کے نیچے خود کو چھپانے کی کوشش کرتا رہا تو کوئی کرسیاں پھلانگتا رہا۔ تاہم اسی دوران کیمرہ ایک ایسے شخص کی جانب گیا جو اس خوفناک منظر میں بھی بہت پرسکون انداز میں ڈنر کرتا رہا۔ ایسے وقت میں جب پریس ڈنر کے دوران ہر شخص اپنی جان بچانے کی فکر میں تھا، موصوف بڑے اطمینان سے لذیذ کھانوں پر ہاتھ صاف کرتا رہا۔ اس کے انداز سے ایسا لگ رہا تھا کہ جیسے وہ اپنے اطراف ہونے والی افراتفری سے بے خبر ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments