اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے طویل عرصے تک مقامی رائے عامہ کے سامنے خود کو اس طور پر پیش کیا ہے کہ امریکی صدر وہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ نمٹنے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں... اور یہ کہ وہ ان کی حمایت حاصل کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی قدرت رکھتے ہیں۔ لیکن اس ہفتے ان کے درمیان ایک طوفانی ٹیلی فون کال میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو "دیوانہ" قرار دیا۔ یہ کال پہلے میڈیا میں لیک ہوئی اور بعد ازاں ٹرمپ نے خود اس کی تصدیق کی۔ اس دوران آج جمعے کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا کہ یہ نیتن یاہو اور ٹرمپ کے درمیان ہونے والی اب تک کی سب سے تلخ کالوں میں سے ایک تھی۔ ایک عہدے دار نے کہا کہ اس کال کے افشا نے اس سال ہونے والے انتخابات سے قبل نیتن یاہو کو سیاسی نقصان پہنچایا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے اس صورت حال کو "مکمل سرپرستی" کے مترادف قرار دیا،اور اشارہ کیا کہ بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیل کو واشنگٹن کی ایک تابع ریاست کی پوزیشن میں لا کھڑا کیا ہے۔ اسرائیلی ریسرچ سینٹر "میتفیم" کے سربراہ نمرود گورین نے رائے دی کہ "اختلافات اب کافی حد تک کھل کر سامنے آ چکے ہیں"... ماضی کے برعکس جب یہ عام طور پر بند دروازوں کے پیچھے خاموشی سے طے پا جاتے تھے۔ ادھر ایک سینئر اسرائیلی عہدے دار نے روئٹرز کو بتایا کہ نیتن یاہو نے کال کے دوران ٹرمپ پر واضح کیا کہ بیروت پر بم باری کے اسرائیلی منصوبوں میں کوئی بھی تعطل تبھی کامیاب ہو سکتا ہے جب حزب اللہ اسرائیل کے شمالی حصوں پر حملے بند کرے۔ عہدے دار نے مزید کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس موقف کو قبول کرنے کے لیے تیار تھے۔
Source: scoial media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ویڈیو جاری کر کے اپنی موت کی افواہوں کی تردید کر دی
آبنائے ہرمز کھلوانے کے لیے ٹرمپ کی اپیل پر دنیا خاموش
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
برطانیہ نے قطر، قبرص میں ٹائفون، ایف 35 طیارے تعینات کردیے
ایرانی بحریہ ختم ہو چکی تو ٹرمپ خلیج فارس میں امریکی بحریہ بھیج دیں، ترجمان پاسداران
امریکی حملے کے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جا رہا ہے، رپورٹ
روضہ رسولﷺپر رش کی صورت حال ’’ الیکٹرانک ‘‘ طریقے سے دیکھنے کی سہولت شروع